بھارتی حکومت نے سزا یافتہ اراکین پارلیمنٹ کونااہلی سے بچانے کا آرڈیننس واپس لے لیا

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی حکومتی آرڈیننس کو ایک ’نامعقول دستاویز‘ قرار دیا تھا۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ مجرمانہ سرگرمیوں میں سزا یافتہ اراکین اسمبلی کو نااہلی سے بچانے کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔ فوٹو: فائل

GURGAON:

بھارت کی حکومت نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی مخالفت کے بعد سزا یافتہ اراکین اسمبلی کو نااہلی سے بچانے کے حوالے سے جاری آرڈیننس اور بل واپس لے لیے۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں متعلقہ آرڈیننس اور بل سے پیدا ہونے والے تنازعات اور تحفظات کا جائزہ لیاگیا جس کے بعد انہیں واپس لے لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکمران جماعت کے وزیر منیش تیواری کا کہنا تھا کہ متعلقہ آرڈینینس اور بل پارلیمنٹ میں اس سے متعلق پیش کیے گئے جنہیں واپس لیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ حکمراں جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے خود اپنی حکومت کے آرڈیننس کو ایک 'نامعقول دستاویز' قرار دیتے ہوئے اسے پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں ڈال دینے کا مشورہ دیا تھا۔ راہول گاندھی اور بھارتی میڈیا کی جانب سے متعلقہ آرڈیننس اور بل کی سخت مخالفت کے بعد بھارت کی حکمران جماعت نے اس آرڈینینس کو واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Load Next Story