غیرت کے نام پر دہرے قتل کے 2 مجرم بھائیوں کو سزائے موت کا حکم

دونوں بھائیوں نے 2011 کو کاروکاری کے الزام میں امربخش اور نسیم کو قتل کیا تھا۔

سزائے موت کے ساتھ ملزمان کو2،2 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنا ئی گئی۔ فوٹو: فائل

دہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج سیہون کی عدالت کی دو سگے بھائیوں کو سزائے موت اور 2،2 لاکھ جرمانے کی سزا دی۔

جبکہ 2 افراد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا، تفصیلات کے مطابق سید آباد تھانے حدود میں 2011 میں کاروکاری کے الزام میں امیر بخش برہمانی اور نسیم چنہ کو قتل کیا گیا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج سیہون اشوک کمار کی عدالت نے 2ملزمان امام الدین چنہ اور نذیر چنہ کو سزائے موت اور2،2 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔




جبکہ جرم ثابت نہ ہونے پر محمد صادق چنہ اور محمد عثمان چنہ کو عدالت نے باعزت بری کر دیا، واضح رہے کہ سزا پانے والے دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔
Load Next Story