جوئے کی اسکیم پر پولیس کا چھاپہ 50 ہزار ٹوکن برآمد
ٹوکن 1000 روپے کا بیچا گیا تھا، تکوئی گرفتارنہ ہو سکا، انعامات بھی غائب
کروڑوں روپے کے جوئے اور 50 ہزار افراد سے فی کس ہزار روپے کی انعامی اسکیم پرکھلنے سے قبل پولیس کا چھاپہ، 50 ہزار سے زائد ٹوکن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈگری تھانے کی حدود میں چمبڑ روڈ نزد میر علی نواز پٹرول پمپ کے نزدیک کئی ماہ سے جاری بخاری انعامی اسکیم پر قرعہ اندازی کے دن پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا اور وہاں سے 50 ہزار سے زائد انعامی ٹوکن برآمد کرلیے۔
حیرت انگیز طور پر وہاں سے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا اور انعامی اسکیم میں قرعہ اندازی کے لیے دینے والے انعامات جس میں کاریں، ٹریکٹر، موٹر سائیکلیں، سوزوکی پک اپ اور دیگر قیمتی اشیاء میں سے بھی کچھ برآمد نہ ہو سکا بلکہ وہ غریب عوام جو ان افراد کے دھوکے میں آئے اور فی ٹوکن ایک ہزار روپے گنوا بیٹھے، چھاپے کے بعد ڈگری تھانے پر عبدالحمید کمہار کے خلاف دفعہ 420اور294 -Bکے تحت مقدمہ درج کیا گیا دوسری جانب عوام سے لوٹی گئی کروڑوں روپے کی رقم کی برآمدگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔