کھوسکی بارشوں سے مرچ اور کپاس کی فصل کو شدید نقصان
نرخ کم ہونے سے آباد گاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ،حکومت سے قیمتیں بڑھنے کامطالبہ
لاہور:
بارش کے بعد مرچ اور کپاس کی فصل کو شدید نقصان، بارش سے متاثر ہونے والی مرچ کے نرخ 1500فی من کم ہو گئے۔
کپاس کے نرخ بھی 3200 سے کم ہو کر 2200 تک پہنچ گئے، آبادگاروں کو کروڑوں کا نقصان، تاجروں کی چاندی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شادی لارج اور اس کے گردونواح میں حالیہ بارشوں کے باعث مرچ اور کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بارش سے متاثر ہونیوالے مرچ کی فصل کے ریٹ 3500 تک پہنچ گئے ہیں۔
جبکہ بارش کے بعد متاثر ہونیوالی کپاس کی فصل کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے جسکے نرخ 3200 سے کم ہو کر 2200تک پہنچ گئے ہیں جس سے علاقے کے آباد گاروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے اور بارش کے بعد تاجروں کی چاندی ہو گئی ہے جن کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ آباد گاروں نے مرچ اور کپاس سمیت دیگر فصلوں کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔