چیمپئنز لیگممبئی انڈینز نے فائنل فور میں جگہ بنالی
پرتھ اسکورچرز کو شکست، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے چنئی سپرکنگز کو مات دے دی
چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی20 کی سیمی فائنلز لائن اپ مکمل ہوگئی،پہلا مقابلہ جمعے کو راجستھان رائلز اور چنئی سپرکنگز کے درمیان ہوگا۔
فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں ہفتے کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور ممبئی انڈینز آمنے سامنے ہوں گے، اختتامی لیگ میچز میں ممبئی انڈینز نے پرتھ اسکورچرز کو6وکٹ سے پچھاڑ کربہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں جگہ بنائی، کیوی سائیڈ اوٹاگو ٹائٹل کی دوڑ سے باہرہوگئی، اسکورچرز نے 6 وکٹ پر 149 رنز بنائے، سام وائٹ مین نے سب سے زیادہ 51 رنز جوڑے، اوپنر ایشٹون اگیرنے 35 رنز اسکور کیے، ناتھن کولٹر نائل نے 3 وکٹیں لیں۔
ممبئی انڈینز نے ہدف 13.2 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، روہت شرما نے 24 گیندوں پر 51 کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کھیلی، امباتی رائیدو 14 پر ناٹ آئوٹ رہے، ڈیوائن اسمتھ نے 48 رنز بنائے۔دوسرے مقابلے میں چنئی سپرکنگز کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے 8 وکٹ سے مات دیکر گروپ 'بی' میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، ناکام سائیڈ 19.4 اوورز میں 118رنز پر ہمت ہارگئی، سریش رائنا 38 ، مرلی وجے27 اور کپتان مہندرا دھونی25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ریاد ایمرٹ نے 3 جبکہ روی رامپال اور لینڈل سیمنز نے2،2 وکٹیں حاصل کیں، ٹی اینڈ ٹی نے 15.1 اوورز میں ہدف تک رسائی میں2 وکٹوں کا نقصان برداشت کیا، لینڈل سیمنز نے 63 رنز اسکور کیے،ایون لیوس 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔