وزیر ہوا بازی اہلیہ کا پاسپورٹ لے کر ایئرپورٹ آ گئے امیگریشن حکام نے روک لیا
صورتحال کا علم ہونے پر وفاقی وزیر کے پروٹوکول اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی
وفاقی وزیر ہوا بازی استنبول روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے تاہم اپنا پاسپورٹ گھر چھوڑ آئے اور اہلیہ کا پاسپورٹ لے آئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان استبول روانگی کے لیے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تو امیگریشن کے وقت حکام نے بتایا کہ پاسپورٹ آپ کا نہیں، آپ کی بیگم کا ہے ۔ صورتحال کا علم ہونے پر وفاقی وزیر کے پروٹوکول اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔ عملہ فوری طور پر وفاقی وزیر کا پاسپورٹ گھرسے لایا۔
اس دوران نصف گھنٹے سے زائد تک وفاقی وزیر نے لاؤنج میں بیٹھ کر انتظار کیا۔ پاسپورٹ آنے پر وفاقی وزیر ترکش ائیرلائن کی پرواز پر استنبول روانہ ہو گئے۔ ادھر ایکسپریس نے ترجمان ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کرکے مؤقف معلوم کرنے کی کو شش کی تو ترجمان نے پی ایس ٹو منسڑ سے رابطہ کرنے کے کہا جن سے رابطہ کیا گیا تو انکا فون اٹینڈ نہیں ہو سکا۔