بھارتی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں وزیراعظم
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی بحران جنم لے چکا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
نیویارک میں وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹرلنزے گراہم کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ اموراورعلاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات میں لنزے گراہم کے کردارکوسراہا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی بحران جنم لے چکا، بھارتی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں، امریکا مسئلہ کشمیرکے حل میں مثبت کردارادا کرسکتا ہے۔
سینیٹرلنزے گراہم نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کا افغانستان میں امن ومفاہمت کیلیےاہم کردارہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں ڈاکٹرغلام نبی فائی ، ڈاکٹرغلام میر، ڈاکٹرخالد قاضی، امتیاز خان، عبدالروف میر، سردارسرورخان اوردیگرشامل تھے۔ وفد نے مقبوضہ کشمیرمیں ابترصورتحال کو عالمی سطح پربھرپور طرح سے اجاگرکرنے پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں ان مظلوم کشمیریوں کے قریبی رشتہ داربھی موجود تھے جواس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر میں زیر حراست ہیں یا جن سے کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا۔ وفد نے وزیراعظم کو مقبوضہ جموں وکشمیرکی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کے وہ ہرسطح پرمظلوم کشمیریوں کی آواز بلند گریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں کشمیریوں کو کا پوری دنیا میں سفیر بنوں گا اور مظلوم کشمیریوں کی آوازہرسطح پربلند کریں گے۔