پاکستان کسٹمز نے بھارتی مصنوعات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

دبئی سے درآمدہ کنٹینرز میں سے بھارتی دھاگہ، کاسمیٹکس، کچن ویئر و دیگر اشیا برآمد

گڈز ڈکلیریشن میں یارن کو چائنا اوریجن اور 3 کنٹینرز میں پرانے ملبوسات ظاہر کیے گئے تھے فوٹو : فائل

پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ نے بھارتی میٹالک یارن سمیت دیگربھارتی مصنوعات کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے کنسائنمنٹس ضبط کرلیے۔


ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ متحدہ عرب امارات سے درآمدہونے والے متعددکنسائنمنٹس میں بھارتی مصنوعات کی منظم انداز میں اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پرانہوں نے فوری طورپر محکمہ کسٹمزکے شعبہ آراینڈڈی ایسٹ میں تعینات افسران کودبئی (جبل علی )سے درآمدہونے والے کنسائنمنٹس کی نگرانی اور جانچ پڑتال سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں.

ایڈیشنل کلکٹرشفیق الرحمن کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ڈپٹی کلکٹرایگزامینشن رضوان، ڈپٹی کلکٹرآراینڈڈی ارسلان مجیدرانا،پرنسپل اپریزرابراہیم خان،اپریزنگ آفیسرمحمدہاشم ملک شامل تھے۔
Load Next Story