13 ممالک کی پختونخوا کو ترقیاتی شراکت داری امداد کی یقین دہانی

شراکت داری فریم ورک پرعملدرآمد سے صوبے کے دیرینہ مسائل حل ہونگے،وزیر اعلیٰ

شراکت داری فریم ورک پرعملدرآمد سے صوبے کے دیرینہ مسائل حل ہونگے،وزیر اعلیٰ

لاہور:
13 ترقیافتہ دوست ممالک اور امدادی اداروں نے تبدیلی کے ایجنڈے اورشفافیت کے عمل کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت کوصحت، تعلیم،انرجی اینڈ پاور، زراعت،لائیوسٹاک، بلدیات، آبنوشی اورسماجی انصاف سمیت مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی شراکت داری اور فراخدلانہ مالی امداد کا یقین دلایا ہے۔

یہ یقین دہانی انہوںنے اسلام آبادمیںڈونرز کانفرنس ومشاورتی اجلاس کے دوران کرائی جسکی صدارت خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کررہے تھے۔




کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے غیرملکی مندوبین کوخو ش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی شراکتداری کے اس فریم ورک پرعملدرآمد سے صوبے کے دیرینہ مسائل حل ہونگے ،اُنکی حکومت اوراتحادی اس مقصدکے لیے پرعزم ہیں،اُنھوں نے کہاکہ ترقیاتی شراکت داری کومستحکم بنانا صوبائی حکومت کے منشور کاآئینہ دارہے۔
Load Next Story