خاتون کی پنجاب پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل
23 سیکنڈز کی ویڈیو میں ننگے پیر ایک لڑکی پولیس اہلکار کو مار رہی ہے اور لوگ دیکھ رہے ہیں
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مبینہ طور پر نشے میں دھت نوجوان لڑکی پنجاب پولیس کے ایک اہلکار پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کررہی ہے اور اس پر مسلسل چلارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جن میں پولیس اہلکاروں کو عام عوام پر تشدد کرتے دکھایا جاتاہے اور لوگ بے بسی سے کھڑے تماشا دیکھ رہے ہوتے ہیں تاہم ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے عوام کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر کئی اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہری کو تھپڑ مارنے والا ٹریفک پولیس اہلکار معطل
حال ہی میں سوشل میڈیا پر 23 سیکنڈز پر محیط وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک نوجوان لڑکی ننگے پیر ایک پولیس اہلکار پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کررہی ہے اور مسلسل اس پر چلا رہی ہے جب کہ پولیس اہلکار چپ چاپ کھڑا لڑکی سے مار کھارہا ہے۔
ویڈیو میں بڑی تعداد میں لوگ بھی دیکھے گئے ہیں جن میں ایک نے یہ ویڈیو ریکارڈ کی ہے جب کہ پس منظر میں پولیس کے روایتی سرخ اور نیلے رنگ کا ایک ہورڈنگ بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں خدمت سینٹر تحریر اور اور تھپڑ کھانے والے اہلکار سے کچھ ہی دور ایک باوردی اہلکار بھی نظر آرہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں شہری کو تھپڑمارنے والا ٹریفک پولیس اہلکار معطل
سوشل میڈیا صارفین کا اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کسی پولیس والے کی بدتمیزی پر سول سوسائٹی شدید احتجاج کرتی ہے اگر بدتمیزی کسی خاتون سے ہوتو اس پولیس والے کی پیٹی تک اتروادی جاتی ہے حتیٰ کہ اسے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑتی ہے مگر اس کیس میں نشے میں دھت خاتون کی زیادتی پر سول سوسائٹی کا رویہ افسوسناک ہے۔
دوسری جانب دیگر سوشل میڈیا صارفین نے انتظامیہ سے ویڈیو پر ایکشن لینے اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے اور تصویر کا دوسرا رخ سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/114573193255106/videos/959096001090401/"]