مہاجر قومی موومنٹ کے محمد ریحان کا سوئم ظفر قائمخانی ودیگر کی شرکت

وائس چیئرمین ظفر قائم خانی نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں شہر کے ہر گلی محلے کو خون سے ر نگا جارہا ہے

وائس چیئرمین ظفر قائم خانی نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں شہر کے ہر گلی محلے کو خون سے ر نگا جارہا ہے مگر حکمراں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔فوٹو : فائل

مہاجرقومی موومنٹ کی جانب سے دو روز قبل شہید کیے جانے والے رکن سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی محمد ریحان کے ایصال ثواب اور فاتحہ سوئم کا عارضی بیت الحمزہ پر اہتمام کیا گیا جس میں وائس چیئرمین ظفر قائم خانی، علیم احمد خان اور عبدالقادر جیلانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔


اس موقع پر قرآن خوانی اور مرحوم کے بلند درجات کیلیے دعا کی گئی، فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین ظفر قائم خانی نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں شہر کے ہر گلی محلے کو خون سے ر نگا جارہا ہے مگر حکمراں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
Load Next Story