شہری نے گھر میں گھسنے والے دو ڈاکوؤں کو قتل کردیا

ڈاکوؤں کے دو ساتھی خوفزدہ ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈاکوؤں کے دو ساتھی خوفزدہ ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فوٹو:فائل

شاہ لطیف کے علاقے بلاک بی میں گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے والے دو ڈاکوؤں کو گھر کے مالک نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

کراچی میں بھینس کالونی بلاک بی میں ایک گھر میں صبح سویرے 4 ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے۔ گھر کے مالک نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی خوفزدہ ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ان کی شناخت 35 سالہ خمیسو عرف افغانی اور40 سالہ شہزور کے نام سے کی گئی ۔

ترجمان ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ چار ڈاکو ایڈووکیٹ اسلم آرائیں کے گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔ گھر والوں کے شور مچانے پر دو ڈاکو فرار جبکہ دو ڈاکوؤں کو شہری نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور گھر والوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تفتیش کا دائرہ بڑھائیں گے ۔
Load Next Story