چمن سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد بھاری تعداد میں اسلحہ سمیت گرفتار

ملزمان سے 224 بارودی سرنگیں، 15 خودکش جیکٹس اور 30 کلو دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ایف سی ذرائع

ملزمان سے 224 بارودی سرنگیں، 15 خودکش جیکٹس اور 30 کلو دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ایف سی ذرائع فوٹو: فائل

SYDNEY:
بلوچستان کے علاقے چمن میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔


ایف سی ذرائع کے مطابق دونوں مطلوب دہشت گردوں رفیع اللہ اور عبدالمالک کو چمن بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 224 بارودی سرنگیں، 15 خودکش جیکٹس، 30 کلو دھماکہ خیز مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ، 2 ٹائم ڈیوائسز، پرائما کارڈ اور 11 سوئچ برآمد کئے گئے جبکہ دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story