صبا قمر اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے کیا جتن کرتی ہیں ویڈیو دیکھیں

اداکارائیں خود کو لمبے عرصے تک فٹ، اسمارٹ اور خوبصورت رکھنے کے لیے کڑی محنت کرتی ہیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر خود کو فٹ اور اسمارٹ رکھنے کیلئے کتنی سخت ورزش کررہی ہیں فوٹوفائل

سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسمارٹ اور خوبصورت نظر آنے کے لیے کڑی محنت کرتی نظر آرہی ہیں۔

خوبصورتی آسانی سے نہیں مل جاتی بلکہ اسے حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔ شوبز کی فیلڈ سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کے کام کا تقاضہ ہے کہ وہ دیگر شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کی نسبت زیادہ اسمارٹ اور لمبے عرصے تک خوبصورت و جوان نظر آئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: صبا قمر نے محبت میں ناکامی پر خاموشی توڑ دی


لہٰذا شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں خود کو لمبے عرصے تک فٹ، اسمارٹ اور خوبصورت رکھنے کے لیے کڑی محنت کرتی ہیں اور اپنے کھانے پینے کے ساتھ ورزش کا بھی بھرپور خیال رکھتی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے صبا خود کو فٹ اوراسمارٹ رکھنے کے لیے کتنی سخت ورزش کررہی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B2x2ehaHfTA/"]
Load Next Story