کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 29 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد
گرفتارملزمان کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اورجرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں،رینجرز
PESHAWAR:
رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث 29 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، ترجمان رینجرزکے مطابق رینجرز نے بزرٹالین، لیاری، افشانی گلی، گارڈن، نیپاچورنگی،نارتھ ناظم آباد اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کر 29 ملزمان کو گرفتار کرلیا، رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے، جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ رینجرز نے ملزمان کے قبضے سے مختلف قسم کا اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔