بھارتی عدالت نے چارہ اسکینڈل کیس میں لالو پرشاد یادیو کو 5 برس قید کی سزا سنادی

سزاسنائےجانےکے بعد لالو پرشاد یادیو کی اسمبلی رکنیت معطل اوروہ آئندہ 6برس تک سیاست میں حصہ لینےکے لئے نااہل ہوجائیں گے

30 ستمبر کو لالو پرشاد پر 17 برس بعد بھینسوں کے چارے میں گھپلے اور 9 ارب روپے کے غبن کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی، فوٹو: فائل

EUGENE:
بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرشاد یادیو کو چارہ اسکینڈل کیس میں پانچ برس قید کی سزا سنانے ہوئے ان پر 25لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔

چارہ اسکینڈل کیس میں لالو پرشاد کوریاست جھاڑکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کی مقامی عدالت نے 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے کے بعد لالو پرشاد کی اسمبلی رکنیت معطل جب کہ وہ آئندہ 6 برس تک سیاست میں حصہ لینے کےلئے بھی نااہل ہوجائیں گے، 30 ستمبر کو لالو پرشاد پر 17 برس بعد بھینسوں کے چارے میں گھپلے اور 9 ارب روپے کے غبن کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی، جس میں ان کے دیگر 45 ساتھی بھی شامل تھے، لالوپرشاد کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کوہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔


واضح رہے کہ لالو پرشاد بہار کے وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیں۔ 1996 میں انہوں نے وزیر اعلیٰ بہار ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بھینسوں کے چارے کے نام پر جانوروں سے متعلق محکمے سے ساڑھے 9 ارب روپے بٹورے اور اس گھپلے میں مزید 45 سیاست دان اور سرکاری اہلکاروں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story