سندھ میں اب کوئی مہاجر نہیں سب سندھی ہیں منظوروسان

کراچی پولیس کے سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ کسی بھی طرح درست نہیں، صوبائی وزیر جیل خانہ جات

جیلوں کی سیکیورٹی کے لئے 500 کمانڈوز بھرتی کئے ہیں جن کی تربیت فوج سے کرائی جائے گی، وزیر جیل خانہ جات فوٹو: فائل

وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور احمد وسان کہتے ہیں کہ سندھ میں اب کوئی مہاجر نہیں،سب سندھی ہیں۔


سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں پنجاب کے وزیر جیل خات چوہدری وحید احمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران منظور وسان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے کے پیش نظر صوبے بھر کی جیلوں کی سیکیورٹی کے لئے 500 کمانڈوز بھرتی کئے ہیں جن کی تربیت فوج سے کرائی جائے گی۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد شروع شروع کیا گیا۔ رینجرز اور پولیس شہر میں امن کے قیام کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف غیر جانداری سے کارروائیاں کررہی ہے ، ایسی صورت حال میں کراچی پولیس کے سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ کسی بھی طرح درست نہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب کوئی مہاجر نہیں بلکہ سب سندھی ہیں۔
Load Next Story