سعودی حکومت کی پاکستانی عمرہ زائرین کو ہدایات
حال ہی میں سعودی عرب نے سیکڑوں زائرین کے داخلے کو مسترد کرکے ہوائی اڈے سے واپس بھیج دیا تھا
سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی حج و عمرہ زائرین کو ہدایت دی ہے کہ وہ حج یا عمرہ کا ویزا حاصل کرنے سے قبل اپنے ملک میں موجود بائیو میٹرک اندراج کے مراکز سے بائیو میڑک تصدیق کرائیں تاکہ وہ سعودی عرب پہنچنے پر ہوائی اڈوں پر انتظار کرنے کی زحمت سے سے بچ سکیں اور مملکت میں ان کے آسانی سے داخلے کو یقینی بنایا جاسکے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر جاری سرکلر کے مطابق نیا متعارف کرایا جانے والا سیاحتی ای ویزا سعودی عرب کی سرزمین میں داخل ہونے کے بعد حج یا عمرہ ادا کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ یہ سیاحوں کو صرف بادشاہت میں ہونے والے کنسرٹ اور کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت دیتا ہے۔ درست ویزا اور دستاویزات کے بغیر عازمین کو جرمانے اور/ یا وطن واپس بھیجنے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ کے اہلکار نے بتایا کہ مملکت سعودی عرب میں داخل ہونے کے لیے بائیو میٹرک معلومات فراہم کرنا لازمی ہے، اگر ویزا کے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تو عازمین کو ملک بدری کا خطرہ لاحق ہے، ایک بار جب بائیو میٹرک معلومات کے اندراج سمیت تمام کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد، حجاج کرام ذہنی سکون کے ساتھ مقدس سفر پر پوری توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبل از وقت اپائنٹمنٹ کے ساتھ مقامی ویزا سروس سینٹر میں بائیو میٹرک کے اندراج میں تقریبا 10 منٹس لگتے ہیں جبکہ ہوائی اڈے پر آمد کے وقت جو وقت درکار ہوتا ہے وہ ہوائی اڈے پر لمبی قطاروں پر منحصر ہوتا ہے، ایک بار جب مقامی ملک میں بائیو میٹرک کا اندراج مکمل ہوجائے گا، حجاج کرام کو صرف کسٹم کلیرنس کرانا ہوگا اور سعودی عرب میں داخلے کے بعد امیگریشن میں ان کے پاسپورٹ اسٹیمپ کروائے جائیں گے۔
اہلکار کے مطابق اپنے ملک میں بائیو میٹرکس صرف ویزا سروس سینٹر کے ذریعہ جمع کیا جاتا ہے جو وزارت خارجہ امور، مملکت سعودی رب کے ذریعہ اختیار کیا جاتا ہے، ایک محفوظ اور تیز عمل استعمال کرتے ہوئے چہرے کی تصویر کو ڈیجیٹل کیمرا اور 10 ہندسوں کے فنگر پرنٹ اسکین سے حاصل کرتا ہے،ایک ڈیجیٹل فنگر اسکینر، بائیو میٹرک اندراج سفر سے پہلے یا شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے یا شہزادہ محمد بن عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے سے قبل مقامی طور پر مکمل کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب نے ویزا کے صحیح طریقہ کار پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں آنے والے سیکڑوں زائرین کے داخلے کو مسترد کرکے ہوائی اڈے سے واپس بھیج دیا تھا۔ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے عازمین حج کو عمومی حج اور عمرہ کمیٹیوں میں رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے ویزا کے صحیح زمرے کا اطلاق کرنا ہوگا۔