چوہدری نثار کی کراچی آپریشن کے دوران گرفتارملزمان کی سیاسی وابستگیاں ظاہر نہ کرنے کی ہدایت
ان تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے کسی بھی جماعت یا تنظیم کے خلاف میڈیا ٹرائل کا تاثر ابھرے، چوہدری نثار
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے کئے جانے والے ٹارگڈ آپریشن کے دوران حراست میں لئے جانے والے ملزمان کی سیاسی وابستگیاں ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورت حال پر غور کیا گیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق آگاہ کیا جب کہ وزیر داخلہ نے رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چوہدری نثارعلی نے قائم علی شاہ سے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ان تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے کسی بھی جماعت یا تنظیم کے خلاف میڈیا ٹرائل کا تاثر ابھرے، اس بات کا خیال رکھا جائے کہ حراست میں لئے جانے والے افراد کی سیاسی وابستگیوں کو خفیہ رکھا جائے اور دوران تفتیش ملزمان کی جانب سے افشا کئے گئے انکشافات بھی خفیہ ہی رہیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر قانون کے شکنجے میں آسکیں۔