کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ جج ڈرائیور اور محافظ سمیت قتل
ذوالفقار نقوی کی گاڑی پرمینگل روڈ پر فائرنگ کی گئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ کا فوری نوٹس
کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ سید ذوالفقار حسنین نقوی، ڈرائیور اور گن مین سمیت جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے۔
جمعرات کی صبح اپنے ڈرائیور موسیٰ خان اور گن مین عبدالشکورکے ہمراہ گھر واقع جی او آر کالونی سے گاڑی میں سیشن کورٹ جارہے تھے کہ منیر مینگل روڈ پر انھیں نشانہ بنایاگیا،تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی سی آئی ڈی کی سربراہی میں 2 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، اطلاع ملتے ہی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ،ججز اور وکلاکی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی،چیف جسٹس نے لواحقین کو یقین دلایا کہ انھیں ہرصورت انصاف دلایاجائے گا۔
وکلاتنظیموںنے صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کیا ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے صوبائی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ چیف جسٹس ب ہائی کورٹ نے بھی آئی جی سمیت انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ، لاہور میں پنجاب بار کونسل کی اپیل پر کوئٹہ میں سیشن جج کے قتل کے خلاف لاہور میں وکلاء نے عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیاگیا ۔
اے پی پی کے مطابق صدر زرداری نے سیشن جج ذوالفقار علی نقوی کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔ دریں اثناء اے پی پی کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین میں نامعلومافراد نے قبائلی سردار جمعہ خان شاہوانی کو محافظ سمیت ان کی رہائش گاہ کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا ،آئی این پی کے مطابق کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیٹو کنٹینر کے ڈرائیور کو زخمی کر دیا ۔کوئٹہ سے نمائندے کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی نے سیشن جج کے قتل کی ذمے داری قبول کرلی۔