عدلیہ کو بادشاہت کی طرز پرچلایاجارہا ہے شرجیل میمن
ارسلان افتخارآسمان سے اتری ہوئی مخلوق نہیں،نیب کوتحقیقات سے روکنا افسوسناک ہے
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کابیٹاہوناکوئی خصوصی استحقاق نہیں ہے اورارسلان افتخارآسمان سے اتری کوئی انوکھی مخلوق نہیں ارسلان افتخار کے بارے میں تحقیقات سے نیب کو روکا جا رہا ہے جس کے لیے نیب کوتحقیقات سے روکنے کے متعلق عدالتی فیصلہ افسوسناک ہے اورپاکستان کے عدالتی نظام پرایک سوالیہ نشان ہے۔ وہ محمد علی جناح یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینارمیں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ کسی بھی مہذب معاشرہ میں جوڈیشل مارشل لانہیں ہوتا اب پاکستان میں عدلیہ کو بادشاہت کی طرز پرچلایاجارہا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ نوازشریف مفاہمت کے بجائے محاذ آرائی کی منفی پالیسی پریقین رکھتے ہیں جس کی مثال عدلیہ پرحملے، پرویزمشرف سے لڑائی اور اب حق بات لکھنے والے صحافیوں پر تنقید کرنا ہے ۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل طلبا سے وابستہ ہے وہ ہماری امیدکے چراغ ثابت ہوسکتے ہیں اگروہ مستقل مزاجی سے پاکستان کی ترقی کے لیے محنت کریں۔
کرپشن ختم کرنے کے لیے ہماری نئی نسل اہم کردار اداکرے گی ہمیں ماضی کے تمام برائیوں سے جان چھڑانی ہوگی اب میڈیا آزاد ہے آپ اپنی آواز پہنچا کرملک میں انقلاب لاسکتے ہیں اورہمیں تقسیم کرنے والی قوتوں کے چہروں سے نقاب اتارسکتے ہیں۔ سیمینار میں وائس چانسلر ڈاکٹرعبدالوہاب،انورمنصور،انورعزیزاورمحمد حنیف نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے صوبائی وزیرکو شیلڈ بھی پیش کی۔