بغیراجازت دوسری شادی کرنے والے شخص کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 ماہ قید
ملزم سلیم نے پہلی بیوی شمائلہ مقبول کے ہوتے ہوئے عروج صفدر سے بغیر اجازت لئے شادی کی تھی
عدالت نے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 2 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں بغیر اجازت شادی کرنے والے شخص کو 2 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، عدالت کے فیصلے کے فوری بعد ہی ملزم سلیم کو گرفتارکرلیا گیا۔
اوکاڑہ کی رہائشی خاتون شمائلہ مقبول نے اپنے شوہر سلیم کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر کررکھا تھا کہ اس کے شوہر نے عروج صفدر سے میری اجازت کے بغیر شادی کرلی ہے، جب کہ مصالحتی کونسل نے سلیم کو دوسری شادی سے منع کررکھا تھا۔
جج حسن دلبر کی عدالت نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر ملزم سلیم کو 2 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر ملزم کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔