سندھ کی افسر شاہی پی اے سی کے احکام ہوا میں اڑانے لگی

غلام قادر چانڈیو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، افسران کی عدم شرکت کی روایت برقرار رہی

پی اے سی میں ڈپٹی کمشنر کی عدم شرکت پر2004 کے آڈٹ اعتراضات پر فیصلہ نہ ہوسکا ۔ فوٹو:فائل

سندھ کی افسر شاہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے احکام ہوا میں اڑانے لگی۔


پی اے سی اجلاس میں افسران کی عدم شرکت کی روایت برقرار رہی، چیئرمین پی اے سی غلام قادر چانڈیو کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں پیپلز پارٹی رکن اسمبلی فریال تالپور پروڈکشن آرڈر پر شریک ہوئیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع سانگھڑ کی عدم شرکت اور ورکنگ پیپر جمع نہ کرانے پر اجلاس 10 منٹ میں ختم کر دیا گیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مالی سال 2004 کے آڈٹ اعتراضات پر فیصلہ کرنا تھا تاہم متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی عدم شرکت کے باعث آڈٹ اعتراضات پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔
Load Next Story