کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا 5 اہلکار زخمی

دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال ذرائع

دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال ذرائع ۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔


پولیس کے مطابق بدھ کی رات کوئٹہ سبی شاہراہ پر واقع درخشاں ناکہ کے قریب گشت پر معمور نیوسریاب پولیس کی موبائل وین کو موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔
Load Next Story