نجی جیل سے بچوں وخواتین سمیت64افرادکی بازیابی کاحکم

ایس ایچ اوگڈاپ کوتمام افرادکوآج عدالت میں پیش کریں،دسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ ملیر

ایس ایچ اوگڈاپ کوتمام افرادکوآج عدالت میں پیش کریں،دسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ ملیر فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیرنے وڈیرے کے نجی جیل سے معصوم بچے،خواتین سمیت 64افرادکی بازیابی کیلیے ایس ایچ اوتھانہ گڈاپ کواحکامات جاری کردیے ہیں۔تمام افرا دکوبازیاب کرکے آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاگیاہے۔


جمعرات کو درخواست گزاربورل نے وکیل شہبازسہوترا ایڈووکیٹ کے توسط سے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 491کے تحت حبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ اسے اور اسکی اہلیہ مسماۃ مومل،والد حودو ، چھ سالہ بیٹی سیتااور بیٹا کالاش اوردیگر معصوم بچے و خواتین سمیت 64افراد کو عطا اﷲ بروھی نے گزشتہ4برس سے اپنی نجی جیل میں قیدکیاہواہے اور زبردستی مشقت کراتاہے اس کی قید سے فرار ہونا ممکن نہیں،چار برس بعد 24اگست کو وڈیرے کے ساتھی کی ملی بھگت سے وہ فرارہونے میں کامیاب ہوااورٹنڈو وحیدکے آزاد نگرمیں پناہ لی۔درخواست میں مزکورہ افراد کی بازیابی کی استدعا کی تھی ۔

 
Load Next Story