حکومت میثاق جمہوریت پرچلتی تومسائل حل ہوجاتے احسن اقبال

جس قسم کے فیصلے آرہے ہیں ان سے عوام میں اچھا تاثر پیدا نہیں ہورہا،امتیازصفدروڑائچ

جس قسم کے فیصلے آرہے ہیں ان سے عوام میں اچھا تاثر پیدا نہیں ہورہا،امتیازصفدروڑائچ

LONDON:
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ اگر یہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ کام کرتی رہتی اور میثاق جمہوریت پر چلتی تو بہت سے مسائل حل ہوجاتے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا۔اگر ادارے کام نہیں کریں گے لوگوں کا اعتماد نہیں رہے گاتو پاکستان کی شکل بہت بری ہوگیایکسپریس نیوزکے پروگرام ''کل تک'' میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا اگر سپریم کورٹ چپڑاسی کے خلاف فیصلہ سنائے تو وہ فارغ لیکن اگر فیصلہ وزیراعظم کے خلاف ہوتو اعتراض کردیا جاتا ہے ۔حکومت خود چاہتی ہے کہ وہ ایسے موضوعات کھڑے کرے جس سے عوام کی توجہ بٹی رہے ۔


پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما امتیاز صفدروڑائچ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے جس قسم کے فیصلے آرہے ہیں اس سے عوام میں اس کے بارے میں اچھا تاثر پیدا نہیں ہورہا ۔سارے ملک میں تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔حامد کاظمی کو گرفتار کیا گیا اور ایک سال کے بعد ضمانت ہوئی اور کیسی تحقیقات ہوتی ہیں۔ڈاکٹرارسلان کے وکیل سردار اسحاق نے کہاکہ میں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ جہاں چاہے کمشن بنادیں جہاں چاہے تحقیقات کرالیں لیکن تحقیقات کرنے والے آزاد اور خودمختار ہونے چاہئیں ہم نے تحقیقات کے لئے کسی کا نام نہیں دیا۔یہ کیس ایک اسپیشل کیس ہے انہوں نے تھانے میں مقدمہ کیوں نہیں درج کرایا۔ عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ہے اور یہ ضرور بے نقاب ہوگی ۔جسٹس (ر)طارق محمود نے کہاکہ بنیادی طور پر دوسویلین کے درمیان تنازع ہے جو بہت سنجیدہ انداز اختیار کرگیا۔

اس کیس کے فیصلے میں اداروں کے بارے میں بڑے سخت الفاظ لکھے گئے ہیں ۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ کیس آنے والے دنوں میں ایک مثال کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور ہر کوئی اپنی مرضی کی تحقیقات کی خواہش کرے گا۔ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہاکہ ہمیں ون مین کمیشن کے قیام پر اعتراض ہے کیونکہ اس سے کیس کے ہر پہلو پر اثرپڑے گا۔چیئرمین نیب کیوں انصاف نہیں کرسکتا تھا کمشن بنانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔یہ معاملہ میڈیا کے ذریعے سامنے آیا پھر سپریم کورٹ نے سوموٹوایکشن لے لیا اور پھر تحقیقات شروع ہوگئی مقدمہ درج کرانے کا وقت ہی کہاں تھااور ویسے بھی سوموٹوایکشن کے بعد کون سا تھانیدار پرچہ کاٹتاہے ۔سپریم کورٹ صبح کمیشن توڑدے ہم مقدمہ درج کرادیں گے۔
Load Next Story