فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا ریما
انڈسٹری کی بحالی کیلیے بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے آئندہ سال 2 فلمیں بناؤں گی۔
فلم اسٹار ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے حکومت کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔
بدقسمتی سے فلم انڈسٹری کے خطرناک حالات دیکھ کر کوئی سرمایہ کاری کے لیے بھی تیار نہیں' میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گی اور آئندہ سال میں دو نئی فلمیں بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہوں۔
''آئی این پی'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کہا کہ آج کل فلم انڈسٹری کے جو حالات ہیں ان میں اس وقت تک بہتری نہیں آ سکتی جب تک حکومت اپنا کردار ادا نہیں کرتی میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری کو اب سب سے زیادہ ضرورت سرمایہ کاری کی ہے۔