عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی
فی تولہ سونا 87800 روپے اور 10 گرام سونا75274 روپے کا ہوگیا
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
بین الاقوامی سطح فی اونس سونے کی قیمت22 ڈالر کی کمی سے 1507 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے 600 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 87 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 75 ہزار 274 روپےہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔