انڈونیشیا میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک استنبول میں بھی زلزلے کے جھٹکے

ترکی کے شہر استنبول میں 5.8 شدت کے زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

ترکی کے شہر استنبول میں 5.8 شدت کے زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، فوٹو: فائل

PALU:
انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے مالوکو میں زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ترکی کے شہر استنبول میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالوکو جزیرے میں 6.5 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، متعدد عمارتیں منہدم اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں، زلزلے کا مرکز صدر مقام امبون شہر سے 23 میل دور تھا۔

حکام نے زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشاک ہونے کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ2 ہزار شہری اپنے گھروں سے محروم چکے ہیں۔

 
Load Next Story