جھرک میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن شدید گرمی8افراد بیہوش

24 گھنٹے کی غیر علانیہ بجلی بندش سے معمولات زندگی درہم برہم، شہری سڑکوں پر آگئے، حیسکو کیخلاف نعرے

جھرک شہر میں بدھ کی شام سے بند ہونیوالی بجلی جمعرات تک بحال نہ ہوسکی۔فوٹو: فائل

جھرک میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، گرمی و حبس سے 2 بچوں، 2 خواتین سمیت 8 افراد بیہوش، حیسکو کیخلاف شہریوں کا زبردست مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے 50 کلو میٹر دور جھرک شہر میں بدھ کی شام سے بند ہونیوالی بجلی جمعرات تک بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے تعلیمی اور تجارتی سرگرمیاں بالکل معطل رہیں۔ سخت گرمی اور حبس کے باعث 2 بچوں رمضان ببر، احمد ببر، 2 خواتین زلیخاں بانو، مریم بی بی اور نیاز سمیت 8 افراد بیہوش ہوگئے جنھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔ 24 گھنٹوں سے زائد غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حیسکو کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔




واضح رہے کہ ٹھٹھہ ضلع میں ایک ہفتے سے شدید گرمی اور حبس کے ساتھ ساتھ غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے اندر 30 سے زائد افراد بیہوش ہوچکے ہیں۔
Load Next Story