ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان گوگل پر مقبول ترین عالمی رہنما مودی پیچھے رہ گئے
گوگل ٹرینڈز میں عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا
MEXICO CITY:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والےعالمی رہنما بن گئے۔
نیویارک میں جاری اقوام ِ متحدہ کے 74 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل ٹرینڈز میں عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عمران خان گوگل پر سرچ کیے جانے والے دوسرے مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے۔
سب سے زیادہ سرچ ہونے والے رہنماؤں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرِ فہرست ہیں جب کہ عمران خان دوسرے، برطانوی وزیراعظم بورس جونسن تیسرے، برازیلین وزیراعظم جیئر بولسونارو چوتھے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پانچویں نمبر پر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر متعدد عالمی رہنماؤں، اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے اہم ملاقاتیں ہوچکیں ہیں جب کہ عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔