امام الحق ابھی چھوٹا اور جذباتی ہے سرفراز احمد

وہ ٹیم کااہم کھلاڑی ہے، میرے دل میں کوئی بات نہیں، کپتان

وہ ٹیم کااہم کھلاڑی ہے، میرے دل میں کوئی بات نہیں، کپتان۔ فوٹو : پی پی آئی

ISLAMABAD:
سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ امام الحق ابھی چھوٹا اور جذباتی ہے، رو میں بات کرگیا تاہم میرے دل میں اس کیلیے کوئی ملال نہیں۔


اوپنر کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی میچ میں منفی حربے استعمال کرنے کے الزام پر کپتان نے کہا کہ اس نے جذباتی انداز میں ایک بات کردی،وہ ابھی چھوٹا ہے، وقت کے ساتھ سیکھ جائے گا،مجھے علم تھا کہ اس کو بات درست انداز میں کہنا نہیں آئی، وہ ٹیم کااہم کھلاڑی ہے، میرے دل میں کوئی بات نہیں۔
Load Next Story