3 مقدمات میں ملزم سعید عرف بھرم بری

ملزم سعید عرف بھرم کیخلاف 2 مقدمات 2004 جبکہ ایک مقدمہ 2010 میں تھانہ کورنگی میں درج کیا گیا تھا، پولیس

ملزم سعید عرف بھرم کیخلاف 2 مقدمات 2004 جبکہ ایک مقدمہ 2010 میں تھانہ کورنگی میں درج کیا گیا تھا، پولیس۔ فوٹو: فائل

ماڈل کورٹ نے قتل کے 3 مقدمات میں متحدہ کا کارکن سعید عرف بھرم عدم شواہد پر بری کردیا۔


کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں واقع ماڈل کورٹ نمبر 4 نے قتل کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے متحدہ ٹارگٹ کلر سعید عرف بھرم کو عدم شواہد پر مقدمات سے بری کردیا، سعید بھرم پر کورنگی میں طارق ذیشان، عاشق حسین اور ایک شہری کو قتل کرنے کا الزام تھا،وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ میرے موکل کیخلاف استغاثہ ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہی۔

پولیس کے مطابق ملزم سعید عرف بھرم کیخلاف 2 مقدمات 2004 جبکہ ایک مقدمہ 2010 میں تھانہ کورنگی میں درج کیا گیا تھا، خصوصی عدالت سعید کو ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن کے قتل میں عمر قید کی سزا سنا چکی ، ملزم نے سید ابرار حسین کو رنچھوڑ لائن میں قتل کیا تھا۔
Load Next Story