200 واں میچ سچن ٹنڈولکر کو ریٹائرمنٹ پر مجبور کرنے کی اطلاعات مسترد

بورڈ نے ماسٹر بیٹسمین سے ایسی کوئی بات کی نہ ہی کرے گا،سنجے پٹیل

مستقبل کا فیصلہ سینئر بیٹسمین خود کریں گے۔فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سچن ٹنڈولکر کو200 واں میچ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ پر مجبور کرنے کی اطلاعات مسترد کر دیں۔


سیکریٹری سنجے پٹیل کے مطابق مستقبل کا فیصلہ سینئر بیٹسمین خود کریں گے، قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سلیکٹرز نے ٹنڈولکر کو عزت سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا ہے، پٹیل نے کہا کہ بورڈ نے ماسٹر بیٹسمین سے ایسی کوئی بات کی نہ ہی کرے گا، وہ عظیم کھلاڑی ہیں لہذا انھیں کیسے ریٹائرمنٹ کا کہا جا سکتا ہے، اس حوالے سے وہ اور سلیکٹرز غور کریں گے۔ یادرہے کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیل کر40سالہ سچن ٹنڈولکر میچز کی ڈبل سنچری مکمل کر لیں گے۔
Load Next Story