مہنگی بجلی وفاقی حکومت کا جواب سپریم کورٹ میں جمع سماعت آج ہوگی
تقسیم کارکمپنیوں کی درخواستوں پر قیمتیں بڑھائیں،جوائنٹ سیکریٹری پاورضرغام اسحاق
وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری پاورضرغام اسحاق کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیارکیا گیا کہ تقسیم کارکمپنیوں کی درخواستوں پر قیمتیں بڑھائیں، نیپرانے کمپنیوں کے الگ الگ نرخ مقررکیے تھے۔
تاہم سب سے کم اورایک جیسے نرخ دینے کیلیے سبسڈی دی جارہی ہے، یکم اکتوبرکو قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن، نیپراکی طرف سے 5اگست کونرخوں کے تعین کی کارروائی کی رپورٹ اورتقسیم کارکمپنیوں کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔ کیس کی سماعت آج ہوگی، عدالت نے قیمت میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو واپس لینے کیلیے وفاقی حکومت کو آج تک کی مہلت دی تھی۔