صرف پنجاب کی تقسیم قبول نہیں کریں گے نوازشریف

جہاں پربھی انتظامی بنیادوںپر نئے صوبوں کی ضرورت ہے ان کا قیام عمل میں لایا جائے

جہاں پربھی انتظامی بنیادوںپر نئے صوبوں کی ضرورت ہے ان کا قیام عمل میں لایا جائے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے حکمرانوں کیلیے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، صرف پنجاب کی تقسیم کو قبول نہیں کریں گے اورآج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہیںکہ جہاں بھی انتظامی بنیادوںپر نئے صوبوں کی ضرورت ہے ان کا قیام عمل میںلایا جائے اور اس کے لیے ذاتی پسند کے بجائے قومی کمیشن تشکیل دیا جائے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ (ن) جرمنی کے صدر انجم ڈار اورایڈیشنل جنرل سیکریٹری لاہور رانا محمد صدیق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ حکمران ملک و قوم پر رحم کھائیں اور انکے پاس جو بھی وقت بچا ہے اس میں ہی ملک کی بھلائی کا سوچ لیں۔ دریں اثنا میاں محمد نواز شریف سے بیگم خورشید حفیظ جالندھر ی نے ملاقات کی ۔

Recommended Stories

Load Next Story