وائبر اسکائپ ٹینگوایک صوبے میں بند نہیں ہوسکتابندش کا اثرپورے ملک پرپڑے گا

پی ٹی اے کووفاقی حکومت سے اسکائپ اوروائبربندکرنے کی ہدایت نہیں ملی، پی ٹی اے ترجمان

پی ٹی اے کووفاقی حکومت سے اسکائپ اوروائبربندکرنے کی ہدایت نہیں ملی، پی ٹی اے ترجمان۔ فوٹو: فائل

وائبر ، اسکائپ اورٹینگوپرلوگ کیاچیزیں شیئرکرتے ہیں یاان سروسزپر کہیں ملک دشمن سرگرمیاں نہ ہورہی ہوں؟

اس صورتحال کوپرکھنے کیلیے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس (آئی سی ایچ) کوآزمانے کافیصلہ کرلیاگیا۔پاکستان میں آنیوالی غیرقانونی کالز(گرے ٹریفکنگ) کی روک تھام کیلیے آئی سی ایچ لگایاگیاہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی ایچ پی ٹی اے میں آپریشنل ہے اوراسے وائس ڈیٹاکی مانیٹرنگ کیلیے استعمال کیاجارہا ہے تاہم اب اسے وسیع ترمقاصد کیلیے استعمال کا معاملہ زیرغورہے ۔ذرائع کاکہناہے وائبر،اسکائپ اورٹینگوایک صوبے میں بندنہیں کیا جاسکتاہے ،کسی ایک صوبے میں بندکرنے سے اسکااثرپورے ملک پر ہوگا۔


ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سروس بندکرنے کافیصلہ یکطرفہ کیاہے،اس سروس کے تمام راؤٹس کراچی میں ٹرمینیٹ ہوتے ہیں۔اسکے بعدملک کے مختلف حصوں میں وائبر ، اسکائپ اورٹینگوکی سروس فراہم کی جاتی ہے۔ ذرائع کاکہناہے سائبر اوراسکائپ کا تمام ڈیٹا امریکا میں اسٹورہوتا ہے،ان نیٹ ورکس میں پاکستان میں مانیٹرنگ ممکن نہیں ہے، اس کیلیے پاکستان اورامریکہ کومیچوئل لیگل ٹریٹی ایگریمنٹ کرناہوگا، اسکے بعدسروس مہیاکرنیوالی کمپنیوں سے ڈیٹامانگاجاسکتاہے اوراسکی مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق معاہدہ نہ ہونے سے پاکستان کے قانون نافذ کرنیوالے ادارے جرائم پیشہ افراد کا سراغ لگاسکتے ہیں نہ ہی انکامطلوبہ ڈیٹاامریکی کمپنیوں سے مانگ سکتے ہیں۔ سندھ حکومت نے وائبر، اسکائپ اور ٹینگوکو3 ماہ کیلیے بندکرنیکافیصلہ وفاقی حکومت کواعتماد میں لیے بغیرکیاہے۔پی ٹی اے کے ترجمان خرم مہران نے بھی ایکسپریس کوبتایا کہ پی ٹی اے کووفاقی حکومت سے اسکائپ اوروائبربندکرنے کی ہدایت نہیں ملی۔

https://www.dailymotion.com/video/x15j72j_skype-viber-whatup-banned

Recommended Stories

Load Next Story