آزاد کشمیرزلزلہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ امداد کا فیصلہ
وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کوزلزلہ متاثرین کی فوری امداد وبحالی کے احکامات بھی جاری کیے
وزیراعظم نے زلزلہ سے جاں بحق ہر فرد کے خاندان کو5 لاکھ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراین ڈی ایم اے نے جاں بحق ہونے والے ہرفرد کے خاندان کوپانچ لاکھ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم زخمیوں اوراملاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگا کرامدادی پیکیج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل نے وزیراعظم کوزلزلہ میں نقصانات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے قیمتی انسانی جانوں اوراملاک کے نقصان پردکھ کا اظہارکیا۔ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کوزلزلہ متاثرین کی فوری امداد وبحالی کے احکامات بھی جاری کیے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس سال 8 اکتوبر کو میرپور میں قومی یوم استقامت منانے کا اعلان کیا ہے۔