وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نواز شریف نے جنرل خالد شمیم وائیں کی خدمات کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے جنرل خالد شمیم وائیں کی ملک اور پاک فوج کےلیے خدمات کو بھی سراہا، واضح رہے کہ جنرل خالد شمیم وائیں 8 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے، جبکہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 8 اکتوبر 2013 سے پہلے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرریاں ایک ساتھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔