وزیراعظم نوازشریف کا پہلی بارکہوٹہ ایٹمی پلانٹ کا دورہ

وزیراعظم نواز شریف کو ایٹمی تنصیبات کے تحفظ اورمختلف شعبہ جات کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نواز شریف کو ایٹمی تنصیبات کے تحفظ اورمختلف شعبہ جات کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار جنرل خالد شمیم وائیں کے ہمراہ کہوٹہ ایٹمی پلانٹ کا دورہ کیا۔


ایس پی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل خالد قدوائی نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر وزیراعظم کو ایٹمی تنصیبات کے تحفظ اورمختلف شعبہ جات کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی، جنرل خالد شمیم وائیں سمیت عسکری حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے، واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story