لیاری گینگ وار کے 2 اہم ملزم ستار خضری بلوچ اور عزیر اللہ لاہور سے گرفتار

پولیس نے ستار خضری بلوچ کو مغل پورہ ریلوے کالونی اور عزیر اللہ کو انار کلی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا

دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لئے کراچی پولیس کی کارروائی میں لاہور پولیس نے بھی مدد فراہم کی۔ فوٹو: فائل

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 2 اہم ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔


پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کی لاہور میں روپوشی کی اطلاع ملنے پر کراچی پولیس کی ٹیم لاہور گئی جہاں انہوں نے لاہور پولیس کی مدد سے آج صبح چھاپہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے اہم ملزمان ستار خضری بلوچ کو مغل پورہ ریلوے کالونی اور عزیر اللہ کو انار کلی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا، لیاری گینگ وار کے دونوں ملزمان بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں، دونوں ملزمان کو آج شب کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story