جسٹس تصدق حسین آصف زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے سے متعلق بنچ سے الگ

جسٹس تصدق حسین جیلانی نے معاملہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھجوا دیا۔

سابق صدر آصف زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کررہا تھا، فوٹو: فائل

جسٹس تصدق حسین جیلانی سابق صدر آصف زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے سے متعلق بینچ سے الگ ہوتے ہوئے نئے بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھجوا دیا۔


سابق صدر آصف زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار شاہد اورکزئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جسٹس تصدق جیلانی کے بطور چیف الیکشن کمشنر کام کرنے کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے، اس لیے بہتر ہوگا کہ سابق صدرآصف زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کردیا جائے، جس پرجسٹس تصدق حسین جیلانی بنچ سے علیحدہ ہوتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھجواتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد 17 اگست سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
Load Next Story