افغانستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کیلئے کوالیفائی کر لیا
آئی سی سی ورلڈکرکٹ لیگ چیمئن شپ کےاہم میچ میں افغانستان نےکینیاکوشکست دی اورآئرلینڈکےساتھ ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا۔
افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے کینیا کو 7 وکٹ سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
شارجہ میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکرکٹ لیگ چیمئن شپ کے اہم میچ میں افغانستان نے کینیا کی جانب سے دیئے گئے 94 رنز کے ہدف کو باآسانی 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی اور متحدہ عرب امارات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کینیا کو شکست دینے کے بعد افغانستان نے 14 میں سے 9 میچز جیت کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور گروپ سے آئرلینڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کےلیے اپنا ٹکٹ بک کرا لیا۔
ورلڈکپ 2015 کے لیے دیگر 2 ایسوسی ایٹ ممالک کا فیصلہ آئندہ برس نیوزی لینڈ میں ہونے والے کولیفائنگ ٹورنامنٹ میں ہوگا۔