کراچی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے 3 ملزمان سمیت 39 افراد کو گرفتار کرلیا
ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم اور لیاری گینگ وار سے ہے، ایس ایس پی سٹی
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتےہوئے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث 3 ملزمان سمیت 39 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے گارڈن اور لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث زاہد، کاشف سہیل مسیح اور ظہور نامی ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں زاہد اور کاشف سہیل مسیح کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے اور ان پر قتل کے پانچ، پانچ مقدمات درج ہیں جب کہ ملزم ظہور کا تعلق لیاری گینگ وار سے جو ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ فیصل بشیر کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن میں سنی تحریک کے کارکن بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو فون کرکے ہدایت کی تھی کہ رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی سیاسی وابستگی ظاہر کرنے سے گریز کیا جائے تاہم اس کے باوجود آج پولیس نے پریس کانفرنس کے دوران گرفتار کئے جانے والے افراد کی سیاسی وابستگی سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔