وزیراعظم عمران خان مشن کشمیر میں کامیاب ہوگئےفردوس عاشق اعوان
عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ تاریخ کے کس رخ کھڑا ہوتا ہے؟معاون خصوصی اطلاعات
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مشن کشمیر میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ "مشن کشمیر" میں کامیاب ہوئے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر رکھ دیا ہے۔ اب عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ تاریخ کے کس رخ کھڑا ہوتا ہے۔ مہذب دنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔