ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ قومی ہاکی ٹیم کا اعلان 11 اکتوبر کو متوقع

ٹوکیو اولمپک کے لیے 9 اور 10 اکتوبر کو ٹرائلز رکھے گئے ہیں

ٹوکیو اولمپک کے لیے 9 اور 10 اکتوبر کو ٹرائلز رکھے گئے ہیں

ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان گیارہ اکتوبر کو متوقع ہے۔


ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے لیے 9 اور 10 اکتوبر کو ٹرائلز رکھے گئے ہیں۔ دو روزہ ٹرائلز سے پہلے ایک بارپھر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں سلیکشن کمیٹی حتمی کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

چیف کوچ خواجہ جنید کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو 12 اکتوبر تک نام دینے کی ڈیڈ لائن ہے، اس لیے دو تین دن پہلے ٹرائلز لینے کی پلاننگ کررہے ہیں، مدعو کردہ کچھ سینئر کھلاڑی ابھی تک لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں، 5 اور 6 اکتوبر کو ان کے لیگز میچز ختم ہورہے ہیں جس کے بعد علی شان، ابوبکر،رضوان اور راشد بھی کیمپ میں پہنچ جائیں گے۔
Load Next Story