سوڈان میں نامحرم مرد کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پرخاتون کو سرعام کوڑے مارے گئے

خرطوم کی رہائشی حلیمہ اپنے دوست کےساتھ گاڑی میں گھر کا سامان لینےنکلی اورپولیس اہلکاروں نے اسے روک لیا

پولیس اہلکاروں نے حلیمہ نامی خاتون کو گاڑی سے نکالا اور اس پر سرعام کوڑے برسائے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سوڈان کے دارالحکومت میں مبینہ طور پر نامحرم کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر خاتون کو سرعام کوڑے مارے گئے۔

خرطوم کی رہائشی حلیمہ اپنے دوست کےساتھ گاڑی میں گھر کا سامان لینےنکلی اورپولیس اہلکاروں نے اسے روک لیا جس پر اس کے اوراس کے ساتھ بیٹھے شخص کے رشتے کے متعلق پوچھا گیا،خاتون جب اس معاملے پر تسلی بخش جواب نہ دے سکی تو اسے گاڑی سے نکال کر سرے عام کوڑے مارے گئے، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے جس میں پولیس اہلکار حلیمہ کو گاڑی سے نکال کر کوڑے مارتے ہوئے اسےخبردارکررہے ہیں کہ وہ آئندہ کسی نامحرم مرد کے ساتھ گاڑی میں بیٹھنےکی غلطی نہ کرے۔


دوسری جانب خرطوم کے گورنر کا کہنا ہے شرعی قوانین کی خلاف ورزی پر یہی سزا ملنی چاہئے تاکہ دیگر خواتین اس قسم کی غلطی کا ارتکاب کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں خواتین کے بغیر سرڈھانپے اور محرم مردوں کے بغیر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے، سوڈان میں یہ قانون 1989میں جنرل عمر البشیر کے دور حکومت میں رائج کیا گیا تھا۔
Load Next Story