اے این پی نے سابق وفاقی وزیراورسینیٹراعظم خان ہوتی کو پارٹی سے نکال دیا

اعظم ہوتی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا لیکن انہوں نے اس کا مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا،پارٹی اعلامیہ

اعظم ہوتی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا لیکن انہوں نے اس کا مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا،پارٹی اعلامیہ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے سابق وفاقی وزیراورسینیٹراعظم خان ہوتی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔


اے این پی کے اعلامیے کےمطابق اعظم خان ہوتی نے اعلیٰ پارٹی قیادت کے خلاف نامناسب رویہ اختیار کیا اور پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے، پارٹی نے انہیں شو کاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن انہوں نے اس کا مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا بلکہ پریس کانفرنس کر کے نامناسب رویے کو دہرایا ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس کو ہی اعظم خان ہوتی کا جواب تصور کرتے ہوئے پارٹی سے نکالا جا رہا ہے اور اب ان کا پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں۔
Load Next Story