پاکستان چین اور افغانستان دوستانہ کرکٹ میچز کھیلیں گے
تینوں ممالک کے درمیان اگلے ماہ چین میں جونیئرز سطح پر دوستانہ کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے
پاکستان ، چین اورافغانستان نے خیرسگالی تعلقات میں اضافہ کے لیے کرکٹ کا راستہ تلاش کرلیا، تینوں ممالک کے درمیان اگلے ماہ چین میں جونیئرز سطح پر دوستانہ کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم اگلے ماہ چین کا خیر سگالی دورہ کرے گی، قومی جونیئر اسکواڈ 16 اکتوبر کوچین کے شہربیجنگ کے لیے روانہ ہوگا،پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم چین کی جونیئر ٹیم کے خلاف 15 اوورز کی اننگ پرمشتمل میچ کھیلے گی۔
محدود اوورز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ ٹیم میزبان سائیڈ کے خلاف صف آرا ہوگی، دورے میں پاکستان جونیئر اسکواڈ کے اعزازمیں تقاریب کا انعقاد بھی طے ہے، پاکستان جونیرکرکٹ ٹیم24 اکتوبر کوواپس وطن پہنچ جائے گی۔