بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کوآگے بڑھارہی ہے پاکستان

بھارت30سال سےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھارہاہے،ذوالقرنین چھینہ

گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن نےدہشت گردی کااعتراف کیا،اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب فوٹوفائل

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اہلکار اور پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھارہی ہے۔


پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ مودی حکومت سیکولربھارت کےنظریےکابھی قتل کررہی ہے، بھارت30سال سےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھارہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا سفاک چہرہ بےنقاب کیا۔ گاندھی کو قتل کرنے والے آج سیکولر انڈیا کے نظریے کو قتل کررہے ہیں، آر ایس ایس کو 3 بار بھارت میں پابندی کا شکار ہونا پڑا، کیا بھارت کے پاس اتنا حوصلہ ہے کہ وہ عالمی مبصرین کو سب دکھا سکے۔

ذوالقرنین چھینہ نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکا ذکرتک کرنےسےکترارہا ہے، کشمیریوں کوبولنےکی اجازت دینےسےبھارت کیوں گھبرارہاہے، گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن نےدہشت گردی کااعتراف کیا، بھارت کوپہلوخان کے قاتلوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے تھا۔
Load Next Story